کراچی(پی این آئی)وزارتِ ہوابازی نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کر دی، جن میں پی آئی اے کے 141، ایئر بلیو کے 9 اور سرین ایئر کے 10 پائلٹس شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ ہوابازی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا
کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحییٰ سندھیلا بھی شامل ہیں، پنجگور حادثے کے بعد سے مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لابیز پی آئی اے کا یورپ اور شمالی امریکا کا آپریشن بند کرانے کے لیے سرگرم ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے فی الفور اپنے تمام 141 پائلٹس گراؤنڈ کر دیئے ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے وزارتِ ہوابازی کو اس ضمن میں آگاہ کر دیا ہے۔وزارتِ ہوابازی نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے 262 پائلٹس کی فہرست جاری کر دی، جن میں پی آئی اے کے 141، ایئر بلیو کے 9 اور سرین ایئر کے 10 پائلٹس شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ ہوابازی کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست میں پالپا کے سینئر عہدیداران بشمول ترجمان پالپا کیپٹن قاسم قادر بھی شامل ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پنجگور حادثے میں جہاز کے کپتان یحییٰ سندھیلا بھی شامل ہیں، پنجگور حادثے کے بعد سے مشتبہ لائسنس کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ فہرست میں وہ 17 ہوا باز بھی شامل ہیں جن کی پی آئی اے نے ڈیڑھ سال قبل خود نشان دہی کی تھی۔ترجمان پی آئی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے نے تمام سفیروں کو خط لکھ دیا ہے، خط میں پی آئی اے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں