کراچی(پی این آئی)پٹرول کی قیمت میں اضافہ 31 ہونا چاہیے تھا، ہم نے تو 25 روپے کیا، وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے قوم پر احسان جتلا دیا۔وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی برصغیرمیں سب سےکم ہیں۔ وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی خام
تیل کی قیمتو ں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا اور پاکستانی روپے کی قدر میں بھی تین روپے کی کمی ہوئی۔عمر ایوب نے بتایا کہ ان وجوہات کی بنا پرپٹرول کی قیمت میں 31روپے58پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے31پیسےکا اضافہ ہونا چاہیے تھا مگر حکومت نےپٹرول کی قیمت میں 25روپے58پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 21روپے31پیسےاضافہ کیا۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اگر موازنہ کیا جائے تو برصغیر کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں