کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ لاعلاج ہو گیا، کے الیکٹرک کیوں مزید بجلی پیدا نہیں کر سکتا؟ صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ لاعلاج ہو گیا، کے الیکٹرک کیوں مزید بجلی پیدا نہیں کر سکتا؟ صورتحال سنگین ہونے کا خدشہ،کراچی میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ حکومت نے دیگر پاور پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے دیگر پاور

پلانٹس کا فرنس آئل کے الیکٹرک کو دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے کراچی میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق 30 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل فوری طور پر کے الیکٹرک کو فراہم کیا جا رہا ہے، وفاق کے الیکٹرک کو 500 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کو بھی تیار ہے، تاہم کے الیکٹرک کا سسٹم اضافی بجلی اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ بدقسمتی سے کے الیکٹرک نے سسٹم اپ گریڈیشن میں سرمایہ کاری نہیں کی، کے الیکٹرک کے سسٹم میں نقائص کی وجہ سے اضافی بجلی کی ترسیل ممکن نہیں، اس مسئلے کے باعث کے الیکٹرک کو مزید فرنس آئل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں