چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہو گئی، وجہ کیا بنی؟ ماہرین نے سر جوڑ لیے

لاہور(پی این اائی)کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز کی شرح نسبتاََ کم ہو گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ پر صورتِ حال کنٹرول میں رکھنے کے لیے بھی پالیسی مرتب کی جا رہی ہے۔لاہور میں کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری اور ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کے

پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹر اسد اسلم، ڈاکٹر ثاقب سعید، رافعہ حیدر اور دیگر کی میڈیا بریفنگ ہوئی، جس میں انکا کہنا تھا کہ صحت یاب مریضوں میں وائرس کی دوبارہ منتقلی کی جانچ کے لیے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت یاب ہونے والوں کو احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوں گی، کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھائی جا رہی ہے۔گروپ کے ممبران کا کہنا تھا کہ انکا مقصد سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع کی غلط خبروں کی تردید کرنا ہے۔ عوام کورونا سے بچاؤ کے لئے اے سی کا محتاط استعمال کریں، کمروں کی کھڑکیاں کھولتے رہا کریں۔پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے مزید بتایا کہ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹیسٹنگ کی صلاحیت اور بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں