اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا اور کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید
مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے ۔اپنے ایک بیان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اپنے ردعمل میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کردیا اور کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے، پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا۔چیئرمین پی پی پی نےکہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں،جب پیٹرول سستا کیاتوقلت پیدا کی گئی اورکم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے،پیٹرول سستا ہونےسےکچھ سستانہیں ہوا تھامگرمہنگاہونےسےمزید مہنگائی ضرور ہوگی،یہی نیا پاکستان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں