اسلام آباد (پی این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے وفاقی وزیر فواد چوہدری سے استعفے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔تحریک انصاف کے کارکنان سے کہوں گا کہ حکومت چلی جائے لیکن نظریئے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے منسوب یہ خبر من گھڑت ہے۔اسلام آباد میں میڈیا
سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی مخالفت نہیں ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے کہوں گا کہ حکومت چلی جائے لیکن نظریئے پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی رکن اسمبلی ادھر ادھر نہیں ہوگا۔ تمام اراکین اسمبلی وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آج کی تقریر سے پی ٹی آئی کارکنان کا نظریہ ایک بار پھر تازہ ہوگیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں