’ہن گھن مزے تبدیلی دے”‘ریحام خان نے پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ، کس بات پر طنز کر دیا؟

لاہور(پی این آئی) ملک میں جیسے جیسےگرمی بڑھ رہی ہے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی شکایات بھی سامنے آرہی ہیں۔ ایسے میں جب لوگ بجلی نہ ہونے سے پریشان ہیں ریحام خان نےبھی پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لوڈشیڈنگ

پر بات کرتے ہوئے کہاہے کہ “پاکستانیو کو مبارک ہو تبدیلی تو نہیں آئی لیکن لوڈ شیڈنگ واپس آ گئی۔ہن گھن مزے تبدیلی دے”۔خیال رہے لاہوراور کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کراچی میں کے الیکٹرک نے پیٹرول نہ ملنے کا بہانہ بنا کربجلی بندش کو معمول بنایا ہوا جب کہ لاہور کے بھی کئی علاقوں میں لوڈ شیدنگ پر عوام نے پریشانی کااظہارکیاہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف لاہور میں کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شدید گرمی کے باوجود فیروزپو رروڈ، کوٹ لکھپت، گلشن راوی، سبزہ زار، سمن آباد، ملتان روڈ، باٹا پور اور بیدیاں روڈ سمیت دیگر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے جس پر شہریوں نے غصے اور پریشانی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) کا کہنا ہے کہ صرف لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کیونکہ لیسکو کے 1200 میں سے 120 لائن لاسز کے فیڈرز ہیں۔لیسکو چیف مجاہد پرویز چٹھہ کے مطابق شہرمیں کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، صرف 120 لائن لاسزفیڈرز پر 3 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close