آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، گلگت بلتستان، اسلام آباد، کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی / وسطی پنجاب ، بالائی

خیبر پختونخوا ، کشمیر کے اضلاع اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اسلام آباد (سید پور 39 ، زیروپوائنٹ 37 ، گولڑہ 30 ، بوکرا 15 ، ائرپورٹ 01) ، راولپنڈی (شمس آباد 38 ، چکلالہ 16) ، ساہیوال 27 ، اوکاڑہ 25 ، جھنگ 22 ، مری 17 ، نور پور تھل 08 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04 ، کشمیر: کوٹلی 09 اور خیبر پختونخوا: کاکول میں 08 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو،موہنجوداڑو47، سبی،جیکب آباد اور شہید بینظیرآباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں