وزیراعظم عمران خان اپنی مدت ہر صورت پوری کریں گے، بڑی سپورٹ مل گئی

راولپنڈی (پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کچھ نہیں ہوگا، عمران خان مدت پوری کریں گے، بہت سارے اخترمینگلوں کو جانتا ہوں، اخترمینگل کہیں نہیں جا رہا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بہتر راستے بننے لگے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف، حفیظ شیخ

اورعاصم سلیم باجوہ نے ایم ایل ون کا میرا خواب کامیاب بنا دیا ہے۔ ایم ایل ون کی تعمیر میرا ایک خواب تھا۔ ایم ایل ون سے ریلوے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ 16سال قبل ایم ایل ون پر دستخط کیے گئے تھے۔ لیکن آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننے جا رہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہوسکتا ہے مجھے نالہ لئی کیلئے عثمان بزدار کے پاس جاکر بیٹھنا پڑ جائے، انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان کرتا ہوں، یہ نوکریاں میرٹ پر دی جائیں گی۔واضح رہے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ملٹری ہسپتال راولپنڈی سے ڈسچارج ہوکر گھر منتقل ہوگئے ہیں۔ شیخ رشید احمد 11 جون سے ملٹری ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 7 جون کو شیخ رشید کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وہ آئیسولیشن میں چلے گئے تھے، شیخ رشید احمد کا گزشتہ روز کرونا ٹیسٹ دوبارہ کیا گیا۔ منفی آنے پر ہسپتال سے آج ڈسچارج کردیا گیا،ہسپتال رخصتی سے قبل شیخ رشید احمد نے ہسپتال کے عملے کا شکریہ ادا کیا۔کورونا کے مریضوں کا علاج کرنے اور ان کو حوصلہ دینے پر عملے کی تعریف کی۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا تھا، وزیراعظم نے جلد صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے بھی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے رابطہ کر کے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close