کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹے میں کم ہونا شروع ہو جائے گی، گورنر عمران اسماعیل یہ کیسے کریں گے؟ تفصیل جانیئے

کراچی (پی این آئی)کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ 24 گھنٹے میں کم ہونا شروع ہو جائے گی، گورنر عمران اسماعیل یہ کیسے کریں گے؟ تفصیل جانیئے۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں لوڈشیڈنگ اگلے 24 گھنٹے بعد کم ہونا شروع ہوجائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹس میں عمران اسمٰعیل نے

کہا کہ ‘وفاقی حکومت حبکو اور پی ایس او کے ذریعے کے الیکٹرک کو اضافی فرنس آئل فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ‘اس کے علاوہ وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے اضافی 500 میگاواٹ بجلی بھی فراہم کرنا چاہتی ہے، لیکن کے الیکٹرک کی سسٹم اپ گریڈیشن نہ ہونے کی وجہ سے یہ بجلی استعمال نہیں کی جاسکتی۔’ان کا کہنا تھا کہ ‘کراچی میں لوڈشیڈنگ 24 گھنٹے بعد کم ہونا شروع ہوجائی گی اور 48 گھنٹوں میں ختم ہوجائی گی۔گورنر سندھ نے کہا کہ ‘کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے سسٹم کی اپ گریڈیشن کو یقینی بنائیں جبکہ فرنس آئل کی کمی کے باعث دباؤ کو کم کرنے کے لیے سوئی سدرن سے اضافی 100 ملین کیوبک فٹ گیس بھی فراہم کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close