ایک جہاز کی تباہی میں نااہلی کو چھپانے کے لیے حکومت نے ایوی ایشن انڈسٹری داؤ پر لگا دی، اپوزیشن نے گورباچوف کس کو کہہ دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی)ایک جہاز کی تباہی میں نااہلی کو چھپانے کے لیے حکومت نے ایوی ایشن انڈسٹری داؤ پر لگا دی، اپوزیشن نے گورباچوف کس کو کہہ دیا؟سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک جہاز حادثے میں اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کی پوری ایوی ایشن انڈسٹری کو داؤ پر لگادیا۔

ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آج پوری دنیا میں پاکستان ایوی ایشن انڈسٹری ایک مذاق بن گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ نالائقوں کا کھیل چل رہا ہے، یہ ایک ایک کرکے پاکستان کے ہر شعبے کو کریش کررہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان کا گوربا چوف کہہ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close