شیخ رشید نے ہسپتال سے گھر پہنچ کر صدقہ دیا اور ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (پی این آئی) شیخ رشید نے ہسپتال سے گھر منتقل ہوتے ہی صدقہ دیا ور ریلوے میں ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان کر دیا، شیخ رشید نے کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں، ایم ایل ون کے حوالے سے اسدعمر اور عاصم سلیم باجوہ نے میری خواہش پوری کی،شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کا سارا

نظام بدل دیں گے،ریلو ےمیں نیا میرٹ کا نظام لائیں گے، انہوں نے کہا کہ اخترمینگل کہیں نہیں جائیں گے،وزیراعظم عمران خان مدت پوری کریں گے،ریلوے اپنے پاؤں پرکھڑی ہونے جارہی ہے،حزب اختلاف اورحکمرانوں کےدرمیان بہترراستے بننےجارہےہیں،،شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ اپنے گندے کپڑے میڈیا پر دھوئیں گے تو باتیں تو ہوں گی،9 جولائی کوایکنک میں ایم ایل ون پیش ہوگا،آج عمران خان کی قیادت میں ایم ایل ون بننےجارہاہے،ایم ایل ون خواب تھا، آرمی چیف، حفیظ شیخ ،عاصم سلیم باجوہ نےکامیاب بنایا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close