کشمیر کازکو کس نے نقصان پہنچایا، وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں کس شخصیت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا؟

مظفرآباد، (پی این آئی)کشمیر کاز کو کس نے نقصان پہنچایا، وزیر اعظم عمران خان نے مظفر آباد میں کس شخصیت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا؟وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا، ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اُٹھائیں گے۔مظفرآباد، آزاد کشمیر میں تقریب سے خطاب کرتے

ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، آزاد کشمیر، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے اور آزاد کشمیر کے لوگوں کی مدد کرتے رہیں گے۔عمران خان نے کہا کہ احساس پروگرام سے ایک لاکھ 38 ہزار خاندانوں کو پیسے ملیں گے، 12 لاکھ لوگوں کو آزاد کشمیر میں ہیلتھ کارڈ ملیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ آر ایس ایس کی ہندو انتہاپسند مودی کی حکومت نے ظلم کیا ہے، جو ظالم ہوتا ہے وہ بزدل ہوتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ فوج ظلم کر رہی ہے، مودی نے گجرات میں مسلمانوں کو قتل کیا، ان کو گھروں سے نکال دیا، مودی ایک عام آدمی نہیں ہے یہ آر ایس ایس کی پیداوار ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہو رہا ہے وہ ہی ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ میں نے کہا تھا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا، میں نے دنیا کو بتایا کہ آر ایس ایس کون ہیں، ہندوستان میں اصل میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ مودی اصل میں تباہی ہندوستان کی کر رہا ہے، یہ لوگ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو طاقت سے ڈرا رہے ہیں، ان کے ظلم سے کشمیر کی موومنٹ دوبارہ سے اوپر آجاتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اللّٰہ نے موقع دیا کہ لائن آف کنٹرول پر مشکل زندگی گزارنے والوں کی مدد کی۔عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں، جبکہ ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا، جس پر پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ تھی، کشمیر کا کاز دنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے، آزادی مارچ نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ ہم دوبارہ دنیا بھر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے، مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں