آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون، انتہائی اہم مشورہ بھی دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی)آرمی چیف کا شیخ رشید کو ٹیلی فون، انتہائی اہم مشورہ بھی دے دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو ٹیلی فون کرکے کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے پر مبارک باد دی۔آرمی چیف نے شیخ رشید احمد کی خیریت دریافت کی اور انہیں 2 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ

بھی دیا۔شیخ رشیدکا کہنا ہے کہ ملٹری اسپتال کے انتظام بہترین تھے، ڈاکٹرز اور اسٹاف نے بہت خیال رکھا۔وزیر ریلوے نے آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری صحت سے متعلق آپ کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close