کوئٹہ میں 50 کروڑ کے ٹف ٹائلز کہاں لگے؟ سابق وزیراعلیٰ نے ٹوپی اتار کر سر آگے کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں 50 کروڑ کے ٹف ٹائلز کہاں لگے؟ سابق وزیر اعلیٰ نے ٹوپی اتار کر سر آگے کر دیا،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے مخصوص انداز میں کوئٹہ شہر میں سڑکوں پر سبزے کی جگہ لگائے گئے ٹف ٹائلز کے حوالے سے وزیرخزانہ سے استفسار کیا،

یہ ٹف ٹائل کہاں لگی ہیں، میرے سر پر تو آپ کو ایک ٹائل بھی نظر نہیں آئے گا۔اجلاس میں رکن اسمبلی اور سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی نے مخصوص انداز اپنا تے ہوئے کوئٹہ میں ٹف ٹائل لگائے جانے کےحوالے سے ایوان اور وزیرخزانہ کی توجہ مبذول کرائی۔نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ ظہور صاحب، آپ دیکھیں کہ 50 کروڑ روپے کے ٹف ٹائل لگائے گئے ہیں، یہ کہاں لگے ہیں۔اسلم رئیسانی نے اپنے سر سے ٹوپی اتار کر کہا میرا سر گنجا ہے، میرے سر پر آپ کو ایک ٹائل بھی نظر نہیں آئے گی۔نواب اسلم رئیسانی کے مخصوص انداز پر ایوان میں موجود اراکین نے خوب قہقہے لگائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں