30جون تک ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد کتنی ہو جائیگی؟اسد عمر نے نیا انکشاف کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و مراعات اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کہتے ہیں 30 جون تک کورونا کیسز کی تعداد3 لاکھ نہیں بلکہ سوا دولاکھ ہوجائے گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا ہے کہ ماہرین نے اندازہ لگایا تھا کہ اگر حفاظتی تدابیر نہ اپنائی

گئیں تو 30 جون تک ملک میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ کیسز ہوسکتے تھےلیکن یہ تعداد تین لاکھ نہیں بلکہ سوا لاکھ تک پہنچے گی جس کی وجہ حکومتی اقدامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد لگتا ہے کہ کیسز کی تعداد 30 جون تک کیسز کی تعداد سوا 2 لاکھ یا اس سے کم ہوگی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر سب لوگ صحیح کام کریں اور اپنی انفرادی ذمہ داری پوری کریں اور حکومت اپنی اجتماعی ذمہ داری ادا کرے کرے تو وائرس کا پھیلاؤ روکنے میں خاطر خواہ کامیابی ہوسکتی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ ملک میں مئی کےوسط سے اسمارٹ لاک ڈاؤنز شروع ہوگئے تھے، 4 جون سے اس مہم میں تیزی آئی تھی اور 14 جون کو ہم نے 20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹس یعنی وہ علاقے جہاں وبا کا پھیلاؤ تیز تھا، کی نشاندہی کی اور پھر صوبوں نے اپنے اقدامات کیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حکومتی اقدام ہیں لیکن ساتھ ہی جب کیسز بڑھے تو لوگوں میں بھی احساسِ ذمہ داری آیا اور انہوں نے سماجی فاصلہ رکھنے، ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کے حوالے سے احتیاط کرنی شروع کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close