اسلام آباد(پی این آئی)عمران صاحب قوم کو سستی چینی بھی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھروں کی طرح دیں گے، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کی تابڑ توڑ تنقید۔پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ چینی چوری کے”سرغنہ اعظم” صرف اورصرف عمران صاحب ہیں،عمران صاحب قوم کوسستی چینی بھی ایک کروڑنوکری اورپچاس لاکھ گھرکی طرح دیںگے ، عمران صاحب نے چینی چور کو چارٹرجہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا، بوکھلاہٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) ہے؟۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعا ت شبلی فراز کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران صاحب نے چینی چور چارٹرجہاز میں بٹھا کر لندن فرار کرادیا، بوکھلاہٹ کا شکار مسلم لیگ (ن) ہے؟چینی چوری کے سرغنہ اعظم صرف اور صرف عمران صاحب ہیںمریم اورنگ زیب نے کہاکہ عمران صاحب قوم کو سستی چینی بھی ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کی طرح دیں گے۔انہوں نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ دو سال سے انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے، قوم کو معلوم ہے کہ چینی، بجلی، گیس، خوراک ہر معاملے میں ان پر ڈاکہ جاری ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قوم جان چکی ہے کہ انہیں دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ،جھوٹے بیانات سے باشعور عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں دھونکی جاسکتی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں