عنقریب عوام کو سستی چینی ملے گی، تین ماہ میں سب بے نقاب ہو جائیگا کہ کس نے قوم کو لوٹا، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)عنقریب عوام کو سستی چینی ملے گی، تین ماہ میں سب بے نقاب ہو جائیگا کہ کس نے قوم کو لوٹا، وزیر اطلاعات شبلی فراز نے دعویٰ کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ جب سے ‏شوگر رپورٹ سامنے آئی ہے، (ن) لیگی قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔ وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔شوگر رپورٹ جب سے سامنے آئی،(ن) لیگ قیادت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔احسن اقبال آج شوگر مافیا کی وکالت کر رہے تھے۔وہ جانتے ہیں کہ اس مافیا کی سرغنہ ان کی قیادت ہے۔تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا؟انشاءاللہ عنقریب عوام کوسستی چینی ملے گی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ تین مہینوں کے اندر سب بے نقاب ہو جائے گا، قوم جان لے گی کہ انہیں کیسے لوٹا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عنقریب انشاءاللہ عوام کوسستی چینی ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close