ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کے شکوے، ارکان اسمبلی اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیراعظم نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ارکان قومی اسمبلی کے ترقیاتی فنڈ نہ ملنے کے شکوے، ارکان اسمبلی اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، وزیر اعظم نے واضح کر دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں اختلافات کا تاثر درست نہیں، تمام ارکان اور اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔وزیر اعظم سے اراکین

قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ اراکین اسمبلی نے پارٹی امور پر مشاورت نہ کرنے اور ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز نہ ملنے پر گلے شکوے کئے۔ عمران خان نے جلد فنڈز کے اجراء کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کورونا وبا کے پیش نظر ترقیاتی فنڈز روکے ہوئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کورونا وائرس پر جلد قابو پالیں گے، کورونا وائرس کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد خاندانوں کی امداد کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close