خواجہ آصف نیب کی طلبی پر آج پیش نہیں ہوئے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں کیا وجہ لکھ دی؟

لاہور(پی این آئی)خواجہ آصف نیب کی طلبی پر آج پیش نہیں ہوئے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں کیا وجہ لکھ دی؟ مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں آج پیش نہیں ہو سکے۔خواجہ آصف کے وکیل نجم الحسن نے لاہور میں نیب آفس کے باہر میڈیا سے بات

چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خواجہ آصف کی طرف سے نیب کو درخواست دی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف بجٹ اجلاس میں شریک ہیں، اس لیے وہ پیش نہیں ہو سکتے، جو سوالات تھے ان کے جواب دیں گے۔نجم الحسن ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں خواجہ آصف کا بیٹا شیئر ہولڈر ہے، اسی حوالے سے نیب کی جانب سے پوچھا گیا ہے۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے خواجہ آصف کو سیالکوٹ میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین کے معاملے میں طلب کیا تھا۔نیب کی جانب سےخواجہ آصف کو ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

close