کراچی، لیاری میں کار ایکسپریس وے کے پل سے گر گئی، فٹ پاتھ پر کھڑے 4 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی (پی این آئی)لیا ری میں کار ایکسپریس وے کے پل سے گر گئی، فٹ پاتھ پر کھڑے 4 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار، کراچی میں لیاری کے علاقے میراناکہ کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل سے گاڑی گرگئی، حا دثے میں فٹ پاتھ پر موجود 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں

جاں بحق اور زخمی افراد لیاری کے ہی رہائشی ہیں، گاڑی میں بچے سمیت تین افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔پولیس نے ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ حادثے کے بعد کار میں سوار بچے کو اہلخانہ لے گئے۔ڈرائیور کا کہنا ہے کہ سڑک پر اچانک کوئی چیز سامنے آ گئی جسے بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوگئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close