اسامہ بن لادن شہید؟ وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی تھی، اس بات کو یہیں ختم کر دینا چاہیے، فواد چوہدری دفاع کے لیے نکل آئے

اسلام آباد (پی این آئی)اسامہ بن لادن شہید؟ وزیر اعظم کی زبان پھسل گئی تھی، اس بات کو یہیں ختم کر دینا چاہیے، فواد چوہدری دفاع کے لیے نکل آئے، سائنس و ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم کے اسامہ بن لادن کو شہید کہنے کو زبان کا پھسلنا قرار دیا جبکہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اسامہ بن لادن کو شہید کہا اس بات کو یہیں ختم کردینا چاہئے، وزیراعظم کی تقریر پچھلی تقریروں سے مختلف تھی آج انہوں نے ڈاکو چور جیسے الفاظ استعمال نہیں کئے۔ وزیراعظم کا اسامہ بن لادن کوشہید کہنا واضح طور پر زبان کا پھسلنا ہے، اس بات کو آگے بڑھانے کے بجائے یہیں ختم کردینا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close