دنیا کے چار ممالک جہاں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، پاکستان بھی شامل

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان سمیت دنیا کے چار ممالک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا۔ گزشتہ ہفتوں کے دوران برازیل، میکسیکو، انڈیا اور پاکستان میں کورونا کا دباؤ زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ان 4 بدنصیب ممالک کی فہرست میں آ گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا میں

کچھ ممالک میں تو سخت لاک ڈاؤن کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی اموات اور اس کے مریضوں کی تعداد میں کمی آ رہی ہے۔اسی کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں یہ تعداد دوسروں کے مقابلے زیادہ تیزی بڑھ رہی ہیں۔ ان ممالک میں پاکستان، بھارت، برزیل اور میکسیکو شامل ہیں۔ واضح رہے کہ مہلک کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیلتا جا رہا ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 188 ممالک میں سے 89 لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آچکے ہیں۔ا اس حوالے سے عالمی وبا سے چار لاکھ 68 ہزار سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں