عید کے بعد کابینہ میں قربانی ۔۔کس کس وزیر کی چھٹی ہونیوالی ہے؟سینئر صحافی نے بڑی خبر دیدی

اسلام آباد(پی این آئی) عمران خان عید کے بعد کابینہ میں قربانی دیں گے۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے صدر مملکت سمیت مختلف پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق وزیر اعظم

سے شبلی فراز ، شہزاد اکبر اور تین لوگوں کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں جانتا ہوں یہ جال کون کون پھیلا رہا ہے ، لیکن آپ فکر مند نہ رہیں عید کے بعد میں قربانی دوں گا۔پہلے صدر ڈاکٹر عارف علوی اور فیصل واوڈا کی ملاقات ہوئی جس پر صدر مملکت نے فیصل واوڈا کے اٹھائے جانے والے سوالات کی تعریف کی ہے، بعدازاں فیصل ووڈا اور وزیر اعظم کی ملاقات بھی ہوئی، اس دوران فواد چودھری نے اسد عمر سے معاملات طے کر لیے۔لیکن عمران خان نے اس بات کا عندیہ دے دیا ہے کہ وہ عید کے بعد قربانی دیں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے انکشاف کیا ہے کہ وزراء وزیراعظم عمران خان کے کنٹرول سے نکل گئے ہیں اور انکی بات کوئی نہیں سن رہا، اس لئے کچھ لوگوں کی وزارتیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ بات کرتے ہوئے رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کچھ وزراء کے درمیان بہت زیادہ تلخ کلامی ہو گئی تھی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو الگ کمرے میں بھیج دیا اور بعد میں ادھر جا کر انہیں سمجھایا۔یاد رہے کہ یہ ساری تلخ کلامی فواد چوہدری کے حالیہ بیانات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی پارٹی سیاست کی بات کی تھی۔ تا ہم اس کے بعد اسد عمر کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ خود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔

close