اسلام آباد(پی این آئی)لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنسے 748 بھارتی شہریوں کے لیے واہگہ بارڈر 3 دن کے لیے کھول دیا گیا۔پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کے لیے پاک بھارت سرحد کو 3 دن کےلیے کھول دیا گیا۔وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث 748 بھارتی شہری پاکستان میں
پھنسے ہوئے تھے جنہیں واپس بھجوانے کے لیے واہگہ بارڈر کو 26،25 اور27جون کے لیے خصوصی طور پر کھولا گیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق 748 بھارتی شہریوں میں سے 250 بھارتی باشندے آج واہگہ بارڈر کے ذریعہ پاکستان سے بھارت پہنچ گئے ہیں جب کہ دوسرے روز 250 اور تیسرے روز 248 بھارتی روانہ ہوں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں