قومی ائر لائن نے مشتبہ لائسنس والے 150 پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا، سول ایوی ایشن سے تفصیلات مانگ لی گئیں

اسلام آباد(پی این آئی)قومی ائر لائن نے مشتبہ لائسنس والے 150 پائلٹس کو طیارے اڑانے سے روک دیا، سول ایوی ایشن سے تفصیلات مانگ لی گئیں۔وفاقی وزیر ہوا بازی کے اس اعلان کے بعد کہ ملک میں 264 کمرشل پائلٹوں کے لائسنس جعلی ہیں، پی آئی اے انتظامیہ نے مشتبہ لائسنس رکھنے والے ایک 150 پائلٹس کو گراؤنڈ

کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹوں کو طیارہ اڑانے سے روک دیا گیا ہے۔پی آئی اے کے سی ای او ائیرمارشل ارشد ملک کی جانب سے سیکریٹری ایوی ایشن اور ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو خط لکھا گیا ہے جس میں جعلی یا مشتبہ لائسنس رکھنے والے تمام پائلٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مشتبہ لائسنس کے حامل پائلٹ اس وقت تک طیارہ نہیں اڑا سکیں گے جب تک وہ اپنے لائسنس کی سی اے اے سے تصدیق نہیں کرا لیتے۔ترجمان نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں پائلٹس کو گراؤنڈ کرنے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر ہوگا۔ لیکن ایئرلائن کے نزدیک فلائٹ سیفٹی اور مسافروں کا تحفظ تمام تجارتی مفادات سے بالا تر ہے۔ترجمان نے بتایا کہ جعلی ڈگری کے حامل چھ پائلٹس کو پہلے ہی ملازمت سے نکالا جا چکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں