قوم کو آپ کی اصلیت کا پتا چل گیا ہے۔ میرٹ کی بات کرنیوالے بتائیں جہانگیر ترین باہر کیوں بیٹھے ہیں؟ قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی دھواں دار تقریر

اسلام آباد(پی این آئی)قوم کو آپ کی اصلیت کا پتا چل گیا ہے۔ میرٹ کی بات کرنیوالے بتائیں جہانگیر ترین باہر کیوں بیٹھے ہیں؟ قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی دھواں دار تقریر۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم تاریخ کا لیکچر ہمیں نہ دیا کریں، قوم کو آپ کی اصلیت کا پتا چل گیا ہے۔ میرٹ کی

بات کرنیوالے بتائیں جہانگیر ترین باہر کیوں بیٹھے ہیں؟قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ تقریر نہ ہوتی تو ہمیں بھی جواب نہ دینا پڑتا۔ وزیراعظم نے جس کتاب کا ریفرنس دیا، اس کو دوبارہ جا کر پڑھیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلے دو سال میں آپ نے گنجائش چھوڑی ہے کہ اپوزیشن آپ سے تعاون کرے؟ رانا ثناء اللہ پر 20 کلو ہیروئن ڈالی گئی۔ جو کچھ وزیراعظم نے کیا ایسا ایس ایچ او کرتا ہے۔ جناب وزیراعظم بہت دیر ہو چکی پانی سر سے گزر چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کا غیر مستقل رکن بننا بڑی بات نہیں لیکن زیادہ ووٹ لینا بڑی بات ہے۔ نام نہاد مسلم ممالک نے بھی بھارت کو ووٹ دیا۔ ہمیں حقائق کو دیکھنا چاہیے۔انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فلو کا لیکچر دیتے رہے اور کہا گھبرانا نہیں ہے لیکن جو تباہی آئی ہے ان سے جان چھڑانا ہوگی۔ پاکستان کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے چلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اگر ساتھیوں کی بات نہیں مانتے تو کسی سے ٹیوشن لیں جو ان کو معاشیات کا سبق دیں۔ اسمبلی میں آتے ہیں اور تقریر کر کے چلے جاتے ہیں۔ وزیراعظم کی فرمائشی تقریر تھی۔ یہ ہمارے ساتھ بھی مناظرہ کر لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close