حکومتی قرضوں میں 2100 ارب روپے کی کمی، سٹیٹ بینک نے شرح سود کم کم کر کے 7 فیصد کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)حکومتی قرضوں میں 2100 ارب روپے کی کمی، سٹیٹ بینک نے شرح سود کم کم کر کے 7 فیصد کر دی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، شرح سود 7 فیصد کر دی گئی۔اسٹیٹ بینک کا چارماہ میں تیسرا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں شرح سود میں مزید 1 فیصد کمی کی گئی۔

شرح سود 2 سال کی کم ترین سطح پرآگئی۔مارچ سے اب تک شرح سود میں 6 اشاریہ 25 فیصد کی کمی کی گئی ہے جس سے حکومتی قرضوں میں 2100 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔اس سے قبل اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 100بیسز پوائنٹس یعنی ایک فیصد کمی کرکے 8فیصد کردی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close