وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی، شہرام ترکئی کے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ اختلافات ختم، کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ ہو گیا

پشاور(پی این آئی)وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی، شہرام ترکئی کے وزیراعلیٰ محمود خان کے ساتھ اختلافات ختم، کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ ہو گیا،سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے وزیراعلیٰ کے ساتھ اختلافات ختم ہو گئے،انہیں کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، فیصلہ وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی

کے بعد کیا گیا، وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دورہوگئیں،کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں۔ سابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی سے 5 ماہ بعد اختلافات ختم اور غلط فہمیاں دورکرلی گئیں، جس کے بعد شہرام ترکئی کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم کی ذاتی دلچسپی کے بعدشہرام ترکئی کوکابینہ میں شامل کرنے کافیصلہ کیا گیا، دوسرے مرحلے میں سابق وزیرعاطف خان کو وزارت واپس دینے کیلیے لابنگ شروع کی جائے گی۔وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمیاں دور ہوگئیں، کسی سے کوئی ذاتی رنجش نہیں،جوپارٹی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے کام کرے گا، اس کی بھرپور عزت کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close