قومی اسمبلی میں اپنی تقریر میں وزیراعظم عمران خان نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیدیا۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایبٹ آباد میں آکر اسامہ بن لادن کو شہید کردیا۔وزیراعظم نے کہا کہ اس حکومت کی سب سے بڑی کامیابی فارن پالیسی ہے ۔ ماضی میں دہشت گردی

کے خلاف جنگ میں جس طرح امریکہ کا ساتھ دیا اور ملک کو جو ذلت اٹھانی پڑی ،میں نہیں سمجھتا کوئی ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساتھ بھی دے اور وہ برا بھلا بھی ہمیں کہیں۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں ناکامی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی ،اسامہ بن لادن کو ایبٹ آباد میں مار دیا، شہید کردیا ، اس کے بعد ساری دنیا نے ہمیں گالی نکالی اور ہمیں برا بھلا کہا ۔ہمارا اتحادی ہمارے ملک میں آ کر کسی کو مار رہا ہے اور ہمیں نہیں بتایا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاق جنگ میں ستر ہزار پاکستانی ان کی جنگ میں مر چکے ۔اس کے بعد ڈرون حملے ہوئے اورپاکستانی حکومت کہہ رہی تھی کہ ہم مذمت کر رہے ہیں ۔اس وقت ایک امریکی سینیٹرنے ایڈمرل مولن سے سوال کیا کہ جب پاکستان مذمت کرتا ہے تو آپ ڈرون حملے کیوں کرتے ہیں ؟ ۔جواب میںایڈمرل مولن نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی اجازت سے ڈرون حملے کر رہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close