نیب کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو ساہووال رینٹل پاورکیس میں بری کردیا، کرپشن ثابت نہیں ہو سکی

اسلام آباد(پی این آئی)نیب کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو ساہووال رینٹل پاورکیس میں بری کردیا، کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،راجہ پرویز اشرف کو ساہووال رینٹل پاورکیس میں احتساب عدالت نے بری کردیا۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اس کیس میں

قومی خزانے کوکوئی نقصان ہی نہیں پہنچا،نیب کسی طرح کا الزام بھی ثابت نہیں کرسکا ۔ راجہ پرویز اشرف پر کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام تھا۔ عدالت نے شریک ملزم شوکت ترین کو بھی اس کیس میں بری کردیا جبکہ دیگر شریک ملزمان سابق ایم ڈی پیپکو طاہربشارت چیمہ اور سابق سیکریٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کوبھی بری کردیا گیا۔ اسماعیل قریشی،سلیم عارف،عبدالقدیر،وزیرعلی، اقبال علی اورملک رضی عباس بھی بے گناہ قرار د ئیے گئے ۔ ملزمان کےخلاف کرپشن اوراختیارات سے تجاوزکا یہ ریفرنس 2014 سے زیرِسماعت تھا۔ احتساب عدالت نے درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ملزمان کا موقف تھا انہوں نے اس کیس میں کوئی کرپشن نہیں کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close