حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، صرف بیان بازی کر رہی ہے، لاتعداد گریجویٹس بے روز گار ہیں، کوئی منصوبہ ہے تو حکومت سامنے لائے، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس

اسلام آباد: (پی این آئی)حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، صرف بیان بازی کر رہی ہے، لاتعداد گریجویٹس بے روز گار ہیں، کوئی منصوبہ ہے تو حکومت سامنے لائے، چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت کوئی کام نہیں کر رہی، صرف بیان بازی کر رہی ہے۔ لاتعداد گریجویٹس

بے روز گار ہیں، انہیں کھپانے کیلئے حکومت کے پاس کوئی معاشی منصوبہ ہے تو سامنے لائے۔کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی بیان بازی سے عوام کا پیٹ نہیں بھرے گا، صحت اور تعلیم کا شعبہ بہت نیچے چلا گیا ہے، لاتعداد گریجویٹس بےروزگار ہیں، ملک کی معیشت بلکل بیٹھ چکی ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کو روٹی، پٹرول، تعلیم، صحت اور روزگار کی ضروررت ہے، نجی کمپنی کیلئے مشینری این ڈی ایم اے نے اپنے جہاز پر منگوائی، این ڈی ایم اے نے صرف ایک نجی کمپنی کو سہولت فراہم کی جس کا مالک دو دن میں ارب پتی بن گیا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close