وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا سے صحتیاب، آج ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے

راولپنڈی(پی این آئی):وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا سے صحتیاب، آج ہسپتال سے گھر منتقل ہو جائیں گے، وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ملٹری اسپتال میں زیر علاج وزیر ریلوے شیخ رشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشیدکا کورونا ٹیسٹ

منفی آیا ہے جنہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔صحت یابی کے بعد شیخ رشید نے کہا کہ دعا کرنے پر پوری قوم کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے بھی خیرت دریافت کرنے پر شکریہ اداکیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close