لاہور(پی این آئی):پنجاب بھر میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کا ڈیزائن تبدیل، نیا ڈیزائن کیسا؟ کب سے نافذ العمل ہو گا، پنجاب بھر میں گاڑیوں کی نمبرپلیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رانا قمرالحسن سجاد کے مطابق نمبر پلیٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرکے نمبرز کا بڑا فونٹ رکھا گیا ہے۔انہوں نے
بتایا کہ سیف سٹی حکام کی درخواست پرنمبر پلیٹوں کا سائز بڑا کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں جنوری 2019 سے زیر التوا نمبر پلیٹیں بننا شروع ہوں گی جس کے بعد دیگر پر کام کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 18 لاکھ نمبر پلٹیں التواء کا شکار ہیں، جنہیں جلد نمٹا دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں