اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور صارفین کو زائد بل بھیجنے کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک سے جواب طلب کرلیا جبکہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ راچی سے منتخب ہونے والے تحریک
انصاف کے اراکین اسمبلی کی وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب سے ملاقات ہوئی جس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے بھی شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے وزیر برائے توانائی اور کے الیکٹرک کے سی ای او کے سامنے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمیت اضافی بل کی وصولی کا معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ’5دن میں کے الیکٹرک کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہونی چاہیے،بغیراطلاع لوڈشیڈنگ 2گھنٹےسےزیادہ نہیں ہونی چاہیے، کےالیکٹرک اووربلنگ کے ذریعے حاصل کی جانے والی رقم فوری طور پر صارفین کو واپس کرے۔ آفتاب صدیقی نے اعلان کیا کہ اگر پانچ روز کی مہلت کے بعد کے الیکٹرک نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں