بلوچستان میں انتہائی نگہداشت یونٹ اور وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی کا اعتراف

کوئٹہ (زبیر احمد )بلوچستان میں انتہائی نگہداشت یونٹ اور وینٹی لیٹرز کی کمی ہے، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شہوانی کا اعتراف، بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ بلوچستان میں ہمیں آئی سی یوز اور وینٹی لیٹرز کی کمی کا سامنا ہے، جن کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ترجمان

بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی گفتگو کر رہے تھے۔ لیاقت شاہوانی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں شروع میں بلوچستان کے عوام کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا، تاہم اب عوام تعاون کر رہے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے ہمیں طبی آلات اور حفاظتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومتِ بلوچستان کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں لاک ڈاؤن کر رہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close