سندھ پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کر کے کورونا کے محاذ پر لڑنے والی 1300 سے زائد نرسوں کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی

کراچی (پی این آئی)سندھ پبلک سروس کمیشن سے امتحان پاس کر کے کورونا کے محاذ پر لڑنے والی 1300 سے زائد نرسوں کو 3 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، کورونا وائرس کے خلاف اگلے مورچوں پر لڑنے والے تیرہ سوچھتیس سپاہی تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں جس نے انہیں فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔صوبائی وزیر

صحت ڈاکٹر عذرافضل پیچوہو کا اس سلسلے میں کہنا تھا کہ تنخواہوں کاعمل تھوڑا پیچیدہ ہوتا ہے اس کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کرانا پڑتی ہے جس کے بعد اکاؤنٹ کھلتے ہیں اور اسی میں تنخواہ منتقل کی جاتی ہے اس لئے ٹائم لگ رہا ہے امید ہے اگلے ہفتے تک مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close