کوئٹہ میں انٹرنیٹ کا مطالبہ کرنے والے 65 طلبہ کی گرفتاری، اعلیٰ پولیس افسر اور لیڈی کانسٹیبل کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

کوئٹی(پی این آئی)کوئٹہ میں انٹرنیٹ کا مطالبہ کرنےوالے 65طلبہ کی گرفتاری، اعلیٰ پولیس افسر اور لیڈی کانسٹیبل کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس پی سٹی کوئٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز طلبہ کی جانب

سے پریس کلب سے اسمبلی جانے کے لئے ریلی نکالی گئی جس پر پولیس نے ریلی کے 65طلبا وطالبات کو حراست میں لے لیا تھا ۔واقعے کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کوایس پی سٹی اور لیڈی کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے فوری کارروائی کرتے ہو ئے ایس پی سٹی عبداللہ جان آفریدی کو عہدے سے ہٹا دیا جبکہ کانسٹیبل کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close