فواد چوہدری سے استعفیٰ مانگنے کی اطلاعات، استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )فواد چوہدری سے استعفیٰ مانگنے کی اطلاعات، استعفیٰ دینے سے انکار کر دیا، مصدقہ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے وزارت سے استعفٰی مانگ لیا گیا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ وزارت سے استعفٰی نہیں دینگے۔ادھر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے استعفٰی کے حوالے

سے افواہوں پر رد عمل میں اپنے ٹویٹ میں کہا ہےکہ اس وقت تک وزیر رہوں گا جب تک وزیراعظم کا اعتماد حاصل ہے۔کسی اور کی خواہش پر استعفٰی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ سیاست کمزور دل حضرات کا کھیل نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close