وزیراعظم عمران خان کو ملکی معیشت پر خفیہ رپورٹ پیش ۔۔۔دیکھ کر وزیراعظم بھی شدید پریشان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو ملکی معیشت پر خفیہ رپورٹ پیش کی گئی ہے جسے دیکھ کر وہ خود بھی دنگ رہ گئے ۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے پہلے ہی مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی۔ملکی وسائل کا غلط استعمال کیا گیا اور بڑی مقدار

میں پیسے کا انخلا کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق آئندہ بھی ٹیکس ہدف پورے نہیں ہو سکتے ۔سی پیک میں سرمایہ کار دوست ماحول کو نظر انداز کیا گیا ۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لارج سکیل مینو فیکچرنگ گرنے سے صنعتی شعبہ کی شرح نمو کم ہو گئی ہے ۔رواں سال مہنگائی میں 8.5فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close