اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہاہےکہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروپیگنڈا زیادہ اور حقیقت کوئی نہیں ہے،شاہ زین بگٹی ہمارے اتحادی ہیں، آیندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی ناراض
اتحادی جماعت کے رہنما شاہ زین بگٹی سے تفصیلی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ شاہ زین بگٹی ہمارے اتحادی ہیں، آیندہ بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا،پارٹی کے اندر اختلافات ہوتے رہتے ہیں، حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، پروپیگنڈا زیادہ اور حقیقت کوئی نہیں ہے،آج کی ملاقات سے حکومتی وفد مطمئن ہے،شاہ زین بگٹی ہمارےاتحادی ہیں،آئندہ بھی ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہےگا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہماری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق اگر مطالبات تسلیم ہوئےتوساتھ رہینگے،اگر بلوچستان کے معاملے پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں ہوتا تو ہمارے راستے الگ ہیں،اگر اس ہفتے مطالبات حل نہ ہوئے تو ساتھ چلنا مشکل ہوگا، پارٹی کا فیصلہ ہے کہ حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی جہانگیرترین ، پرویز خٹک نے کہا تھا کہ وعدے وعید نہیں کرتےعملی جامع پہنائیں گے ،اٹھارویں ترمیم تمام جماعتوں کی اتفاق رائےسےہوئی ، اٹھارویں تریم پر نظرثانی کی حمایت نہیں کرتے ۔یاد رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری، وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور ممبر قومی اسمبلی خان جمالی پر مشتمل حکومتی وفد نے جمہوری وطن پارٹی کے صدر نوابزادہ شاہ زین بگٹی سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات کی اور حکومت کی اتحادی جماعت کے گلے شکووں اور تحفظات پر کھل کر اظہار خیال کیا گیا۔دوسری طرف نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی بلوچستان میں بجلی گیس نایاب ہوگئی، دو سالوں میں اس حکومت نے صرف یوٹرن ہی لیے ہیں،حکومت نے پوری قوم سےکیےگئےوعدوں پریوٹرن لیا،یہ کہتے ہیں کہ یوٹرن تو اچھے ہوتے ہیں،اگر یوٹرن اتنے ہی اچھے ہیں توہمارے ہمسایہ ممالک کیوں نہیں یوٹرن لیتے؟۔انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد ہوتا ہے تو پھر ہم حکومت کے ساتھ ہیں،یہ کہتے ہیں جو کام نہیں ہوتا وہ کمیٹی کو سونپ دیا جاتا ہے،ہماری سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کیمطابق اگر مطالبات تسلیم ہوئے توساتھ رہینگے،عملی جامع تو یہ کسی چیز کو نہیں پہناسکے ، ناکامی ہی ناکامی ہے۔شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو تو شاید حکومت پہلی اور آخری بار ملی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں