اب کورونا ٹیسٹ کتنے روپے میں ہوگا؟ حکومت نے فکس قیمت مقرر کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )حکومت نے فوری طور پرتمام ہسپتالوں اور لیبارٹریوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کی ایک قیمت مقرر کردی ۔اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے جاری نو ٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ2018کے تحت نجی ہسپتالوں

،لیبارٹریوں اور کلیکشن سنٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ چینی کٹ سے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 5500جبکہ روشے اور ایبٹ کی کٹ سے کورونا کے پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت 6500وصول کی جائے ۔تمام نجی ہسپتالوں اور لیبارٹریوں کی انسپیکشن بھی کی جائے گی اور کورونا ٹیسٹ کی زائد فیس لینے والوں کی رجسٹریشن کینسل ،اداروں کو سیل اور جرمانے کیے جا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں