لاہور(پی این آئی) اسد عمر برطانیہ سے ہی وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اسد عمر برطانیہ سے پاکستان آنے سے قبل ہی ملک کے وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔ بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ
یہی وجہ ہے کہ اسد عمر اور 3 مشیروں نے جہانگیر ترین کو فارغ کروا دیا ہے۔اس کے علاوہ فیصل واوڈا کو جب اس سارے معاملے کی اطلاع ملی ہے تو ان کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔بات کرتے ہوئے تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ حکومت کونسی ہے ، سیاسی ، بیوروکریٹ، غیر منتخب نمائندوں کی حکومت ہے یا پھر پیراشوٹرز کی حکومت ہے ۔اس حکومت میں پیراشوٹرز سب سے زیادہ ایکٹو ہیں۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل واوڈا عمران خان کے ساتھ دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد عمر کو پی ٹی آئی کا اہم رکن مانا جاتا ہے لیکن وہ سیاست میں آنے سے قبل ہی وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز جب کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اسد عمر نے فواد چودھری پر اٹیک شروع کر دیا جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں آپ کو جواب دہ نہیں ،وزیر اعظم عمران خان کو جوابدہ ہوں اور یہیں سے ماحول تلخ ہو گیا۔خیال رہے کہ گزشتتہ روز منظر عام پر آنے والے فواد چوہدری کے انٹرویو کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں ہلچل مچ گئی ہے، پارٹی رہنما ایک دوسرے کے مخالف ہو گئے ہیں جبکہ یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے پارٹی تقسیم ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز مںطر عام پر آنے والے انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹینکالوجی فواد چوہدری نے الزام عائد کیا تھا کہ اسد عمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کی لڑائیوں نے الیکٹڈ لوگوں کو متاثر کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں