اسلام آباد (پی این آئی) گزشتہ دونوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے دیے گئے انٹرویو نے اپنی ہی حکومت اور پارٹی میں ہلچل مچا دی ہے، اس اںٹرویو میں انہوں نے اسد عمر ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے حوالے سے باتیں کی تھیں۔ اب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر
زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بیان خود نہیں دیا بلکہ ان سے دلوایا گیا تھا ۔قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہفواد چوہدری نے بیان خود نہیں دیا بلکہ بیان ان سے دلوایا گیا۔ قمر زمان کائرہ کا میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا جس کا مقصد خواتین کو مضبوط بنانا تھا۔لوگوں نے اس پروگرام کی مخالفت کی لیکن زرداری صاحب نے کہا تھا کہ یہ بی بی کا خواب ہے، یہ پروگرام لازمی شروع ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی سے 90 لاکھ خواتین کو فائدہ پہنچایا گیا۔ نادرا کی گاڑیاں دیہاتوں میں گئیں اور خواتین کے شناختی کارڈ بنائے۔ بے نظیر شہید کا نام لوگوں کے دلوں پر لکھا ہے، ان کو مٹایا نہیں جا سکتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو اسی نام اور اسی خواب کے تحت چلایا جائے۔ حکومت اگر اس پروگرام کا نام تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اسمبلی سے کروائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں لوگ اپنے لیڈروں کے نام پر عمارتوں پر نام رکھتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں کسی کے کام پر اپنی تختیاں لگائی جاتی ہیں۔انہوں نے فواد چوہدری کے بیان کے حوالے سے کہا کہ ان سے یہ بیان دلوایا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی فواد چوہدری کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری اختلاف اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہیں،یہ کسی جگہ ٹک کر نہیں بیٹھ سکتے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جن لیڈروں کا نام لیا گیا وہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں