کراچی(پی این آئی) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اللہ پاک کے کرم سے صوبے بھر میں کورونا کا ریکوری ریٹ 53.5 فیصد ہو گیا ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میںمراد علی شاہ نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7400 نئے ٹیسٹ کیے گئے، 7400 ٹیسٹ کے نتیجے میں 1414
نئے کورونا کیسز سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ اب تک ہونے والے 402687 ٹیسٹ کے نتیجہ میں 74070 کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 37 کورونا کے مریض انتقال کرگئے، اب تک 1161 کورونا کے مریض انتقال کر چکے ہیںمراد علی شاہ نے بتایا کہ بدھ کو 1376 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 39473 ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 32722 مریض زیرعلاج ہیں، گھروں میں 31184 اور آئسولیشن سینٹرز میں 81 مریض زیرعلاج ہیں، اس وقت مختلف اسپتالوں میں 1457 مریض زیرعلاج ہیں، آج 733 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،کورونا وائرس کے 136 مریض مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 644 نئجے کیسز سامنے آئے ہیں،ضلع شرقی میں 185، ضلع جنوبی میں 184، کورنگی میں 97 ملیر میں 70، ضلع وسطی میں 68، ضلع غربی میں 40 مزید کیسز رپورٹ ہوئے۔سندھ کے دیگر شہروں کا احوال بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 74، میرپورخاص میں 33، سکھر میں 30، گھوٹکی میں 27، شہیدبینظیرآباد میں 25، لاڑکانہ میں 18، ٹھٹھہ اور شکارپور میں 9-9 نئے کیسز ظاہر ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بدین اور سانگھڑ میں 8-8، خیرپور میں 7، نوشہروفیروز، دودو اور جامشورو میں 6-6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سجاول، جیکب آباد میں 3-3، ٹنڈو الہ یار اور ٹنڈو محمد خان میں ایک ایک مزید کیسز سامنے آئے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عوام کو اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ احتیاط سے ہی ہم اس وبا سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں