ایس او پیز کے بعد تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جولائی میں جامعات کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، فاقی حکومت کے ساتھ جولائی میں محکمہ تعلیم سندھ کا اجلاس ہوگا۔خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاکہ اسکول کالجز اور جامعات میں آن لائن کلاسیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طالبعلم آن لائن کلاسوں کے ذریعے اپنا سیمسٹر مکمل کررہے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر میں تعلیمی ادارے باقاعدہ ایس او پیز کے بعد کھولے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے پر حکمت عملی مرتب کرنے پر بات ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close