اسلام آباد(پی این آئی)حکومت کی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی اور رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہ کئے گئے تو وہ حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں گے۔ سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی نے کہا کہ حکومت کو جو بھی
فیصلہ کرنا ہے اسی ہفتے میں کرنا ہے ورنہ حکومت سے ہمارے راستے جدا ہوجائیں گے۔دونوں رہنمائوں نے کہا کہ ہم اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے پر مزاحمت کریں گے، اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ سے بلوچستان کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے کسی کو بھی اختلاف ہو، لیکن ان کا اٹھارہویں ترمیم کے حوالے سے اقدام بہت اچھا تھا اور انہوں نے یہ ترمیم تمام صوبوں کے اتفاق رائے سے کیا تھا، جس پر ہم مطمئن ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں