اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر شبلی فراز نے اتحادی جماعتوں کو جھنڈی دکھا دی، وسائل کم ہیں، سارے وعدے ایک وقت میں پورے نہیں ہوسکتے، لاپتہ افراد کا معاملہ گھمبیر ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ وعدے ایک وقت میں پورے نہیں ہوسکتے، لاپتہ افراد کا
معاملہ گھمبیر ہے۔ دوران شبلی فراز نےکہا کہ 6 ماہ بعد ہمارے ڈھائی سال رہ جائیں گے، وزیراعظم عمران خان نے سنگ میل دیا کہ مڈٹرم سے پہلے ہمیں کام ختم کر لینےچاہئیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک کو نیک نیتی سے چلارہے ہیں، آج اچھا ماحول تھا، میں بھی اس میٹنگ میں تھا، جتنے بھی وزرا ہیں، وہ ایک ٹیم کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ہم اتفاق نہ کریں تو تنقید بھی کرتے ہیں، کابینہ ہو یا پارٹی ہم مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اعتراضات والی بات پارلیمانی کمیٹی کی میٹنگ میں ہونی چاہیے، ہر کسی کے گلے شکو ے ہوتے ہیں لیکن لیڈر حالات کے تناظر میں دیکھتا ہے، ارکان اسمبلی کو تحفظات کا اظہار باہر نہیں کرنا چاہیے۔شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان 18،18 گھنٹے کام کرتے ہیں، اہم مواقع پر وہ ایوان میں بھی آتے ہیں، اپوزیشن لیڈر کو بھی ایوان میں آنا چاہیے۔انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ اتحادیوں کے سارے وعدے ایک وقت میں پورے نہیں ہوسکتے، وسائل اتنے کم ہیں کہ ساری چیزیں ایک وقت میں نہیں کرسکتے، لاپتہ افراد کا معاملہ گھمبیر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں