فواد چوہدری کی اسد عمر سے لڑائی کیا تھی؟ عثمان ڈار فواد چوہدری کو اسد عمر کے پاس لے گئے، صلح اور غلط فہمیاں دور ہونے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)فواد چوہدری کی اسد عمر سے لڑائی کیا تھی؟ عثمان ڈار فواد چوہدری کو اسد عمر کے پاس لے گئے، صلح اور غلط فہمیاں دور ہونے کا اعلان۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں

کی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار بھی شریک تھے جنہوں نے صلح کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی بحث پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں فواد چوہدری اور اسد عمر کی ناراضی دور ہوگئی اور دونوں کے درمیان صلح ہوگئی۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو سے متعلق وضاحت کی جس کے بعد گلے شکوے ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں کامیاب جوان پروگرام اور کورونا ریلیف ٹائیگرز فورس کی کارگردگی پر بھی گفتگو کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close