فیصل واوڈا کا ایجنڈا کیا ہے؟ اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے واوڈا کی صدر اور وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں، حکومت کی خراب کارکردگی پر اپنی معلومات شیئر کیں

اسلام آباد(پی این آئی)واوڈا کی صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں، حکومت کی خراب کارکردگی پر اپنی معلومات شیئر کیں۔وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ فیصل واوڈا نے

اسلام آباد میں پہلے وزیراعظم عمران خان اور پھر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے گذشتہ روز کابینہ اجلاس میں وزراءکےخلاف بات کرنے کی وجوہات سے اپنی قیادت کو آگاہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا نے ملاقاتوں میں ملکی حالات،حکومتی کارکردگی اور بعض کابینہ ارکان پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا نے بعض وزراء کی کارکردگی کے بارے میں اپنی معلومات بھی فراہم کیں۔صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو کراچی کے مسائل پر آگاہ کیا ہے اور ان سے کراچی کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق انہوں نے دیامر بھاشا ڈیم کے ترقیاتی کام کے حوالے سے بھی صدر مملکت کو آگاہ کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close